۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے وادی کے مختلف مقامات پر علم شریف کی برآمدگی

حوزہ / جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں پانچویں محرم کو علم شریف کے جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں پانچویں محرم کو علم شریف کے جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ جن مقامات پر علم شریف کے جلوس برآمد کئے گئے ان میں ہانجک بمنہ، لاویپورہ گنڈ حسی بٹ، پازلپورہ شالیمار، لال بازار، عشائی باغ سعدہ کدل، نیوکالونی جڈی بل، مدون حاجن، مرتضیٰ آباد اندرکوٹ وغیرہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاویپورہ گنڈ حسی بٹ میں علم شریف کا ایک پروقار جلوس برآمد کیا گیا۔ جس میں انجمن شرعی شیعیان کے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے شرکت کی۔

آغا مجتبیٰ عباس نے جلوس ہاے علم شریف میں شامل عزاداروں سے خطاب کر کے فلسفہ شہادت عظمیٰ کی وضاحت کی اور معرکہ کربلا کے اہداف ومقاصد بیان کئے۔

انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے وادی کے مختلف مقامات پر علم شریف کی برآمدگی / ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں کی شرکت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .